اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سموگ سے برقی آلات متاثر ہونے کا خدشہ، ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی کا عمل تیز

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہورنیوز) سموگ اور فوگ سے گرڈ سٹیشنز پر لگے برقی آلات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

لیسکو حکام کے مطابق سموگ اور فوگ سے بجلی کے ترسیلی نظام کے بچاؤ کیلئے لیسکو کے اقدامات جاری ہیں، بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی کا کام کیا جا رہا ہے جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔گرڈ سٹیشنز کے پورسلین سے بنے تمام مواد کو جدید مشینری سے دھویا جا رہا ہے، خراب ڈسک انسولیٹرز سمیت دیگر پارٹس کو تبدیل کیا جائے گا۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے سموگ اور فوگ کے باعث ہائی ٹرانسمیشن لائنیں اور گرڈ سٹیشنز پر لگے آلات متاثر ہوتے ہیں،گرد اور نمی کی آمیزش سے ٹرپنگ کا خدشہ ہوتا ہے۔چیف انجینئر او اینڈ ایم ٹی اینڈ جی ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ سموگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے