اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی دوبارہ چیلنج کردی گئی

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ چیلنج کردی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کی درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

شہری احمد نواز کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم کو بطور پیٹرن ان چیف فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی، وزارت داخلہ ودیگر بھی درخواست میں فریق ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہری محمد میسم کی درخواست پر چیف جسٹس نے پانچ مارچ کو نوٹس جاری کیا تھا لیکن اس کے بعد درخواست سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے