اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی کھلاڑی آج کراچی میں رپورٹ کریں گے

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے 6 کھلاڑی آج کراچی میں رپورٹ کریں گے۔

ٹی 20 سکواڈ کے 6 ارکان 2 سے 6 نومبر تک کیمپ میں حصہ لیں گے، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کیمپ کا حصہ ہوں گے، کوچ سعید بن ناصر پانچ روزہ کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز 14 سے 18 نومبر تک کھیلی جائے گی، کیمپ کے اختتام پر کھلاڑی گھروں کو روانہ ہوں گے اور آسٹریلیا کی فلائٹ 10 نومبر کو شیڈول ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے