اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

طویل عرصے بعد ہوم گراؤنڈ پر فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: چیئرمین پی سی بی

18 Oct 2024
18 Oct 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا، کامران غلام  نے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی، ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا، امید ہے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے