اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے شرکاء کی آمد کا خیر مقدم

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے شرکاء کی آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔

مریم نواز  نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن سربراہان کی 23 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ پاکستان میں سربراہان مملکت کی آمد خوش آئند امر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے باہمی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے، ایس سی او سمٹ کا انعقاد پوری قوم کے لئے باعث اعزاز ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ باہمی تعاون سے غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے اہداف پورے کئے جائیں گے، ایس سی او کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے