اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

احتجاج شہریوں کے حقوق متاثر کرنے کا حق نہیں دیتا، ملک احمد خان

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے احتجاج شہریوں کے حقوق متاثر کرنے کا حق نہیں دیتا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا احتجاج کا حق کس حد تک حاصل ہے؟ آئین میں کیا حق ہے؟ احتجاج کی شکل کیا ہو سکتی ہے؟ کیا وہ پرامن ہو گا؟ کیا احتجاج میں پورے کے پورے شہر محاصرے میں آ جائیں گے؟ اس حوالے سے حکومت کو کہا لائن آرڈر پر کلیئر فیکٹ دیں، لائن آرڈر صوبے کی ذمہ داری ہوتی ہے، وہ وہاں سے پوری پولیس لیکر اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں۔

 ملک احمد خان نے کہا میں نے بطور سپیکر پنجاب اسمبلی لیڈر آف اپوزیشن سے بھی کہا، لیڈر آف اپوزیشن بتا دیں آپ کے احتجاج کی شکل کیا ہو سکتی ہے؟ کیا آپ کا احتجاج 9 مئی جیسا ہو گا؟ ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت جلائی گئی، شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی، کیا یہ پرامن احتجاج ہے؟

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا چینی صدر کا 2014 میں دورہ پاکستان تھا، چین کے صدر آرہے تھے لیکن ایک سیاسی جماعت کے لوگ ٹینٹ لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، 2014 میں پی ٹی آئی کا دھرنا اسلام آباد گیا، یہ کہانی 2014 سے شروع ہوئی تھی، جب ملک میں سی پیک جیسا منصوبہ شروع ہوتا ہے تو احتجاج شروع ہو جاتا ہے، لا آف دا لینڈ کسی کو احتجاج کیلئے قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا، سڑکوں کو روکا جاتا ہے، عوام کی زندگی متاثر کی جاتی ہے، گورنمنٹ اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اس خلاف ورزی کو روکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے