14 Oct 2024
(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 65 ڈینگی کے نئے مریض سامنے آ گئے جبکہ جہلم، مظفرگڑھ اور بھکر سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 908 جبکہ رواں سال اب تک 3471 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔