اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پی پی ایس سی امتحانات: لاہور سمیت 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 لگا دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 4 شہروں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے امتحانی مراکز پر جمعہ 11 اکتوبر سے اتوار 13 اکتوبر تک دفعہ 144 لاگو ہو گی، چاروں شہروں میں امتحانی مراکز کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا، چار شہروں میں قائم 116 سب سینٹرز میں 15 ہزار امیدوار مختلف امتحانات میں شرکت کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے