اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

02 Oct 2024
02 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بابراعظم کا فیصلہ بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کی ان کی خواہش ظاہر کرتا ہے، سلیکشن کمیٹی مستقبل کی وائٹ بال حکمت عملی تیار کرنے کا عمل شروع کرے گی جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے بھی بابراعظم کو سپورٹ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا، بابراعظم کے پاس پاکستان کرکٹ کو دینے کے لئے اب بھی بہت کچھ موجود ہے۔

دوسری جانب سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کی ہے، بیٹنگ پر توجہ دے کر زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے