01 Oct 2024
لاہور (ویب ڈیسک) حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر پہلا بڑا حملہ کر دیا۔
حزب اللہ نے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے گلیلوٹ بیس کو نشانہ بنایا، حزب اللہ نے اپنے حملے میں فادی 4 کے 30 میزائلوں کا استعمال کیا، اسرائیلی فوج نے شمالی علاقوں میں میزائل حملوں کی تصدیق کر دی، اسرائیلی فوج کے مطابق کھلے علاقوں میں راکٹ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی زمینی پیش قدمی کی تردید کر دی، اسرائیلی دعوے جھوٹے ہیں، جب بھی آئیں گے ہم ان کیلئے تیار ہیں، اسرائیل کے بیروت سمیت مختلف لبنانی علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں، لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز صیہونی حملوں میں 95 شہری شہید اور 172زخمی ہوئے۔