اپ ڈیٹس
  • 299.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جھوٹ بولنا، سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

01 Oct 2024
01 Oct 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا اور سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ روزانہ خبروں میں رہنے کا یہ بہت بھونڈا طریقہ ہے، بشریٰ بی بی انڈے کھائیں، مرغی کھائیں یا یخنی پلاؤ، مریم نواز کو کوئی پرواہ نہیں، مریم نواز کے فرشتوں کو بھی خبر نہیں بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کے کس سیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں ان کے شوہر کی طرح بی کلاس کی سہولیات دی گئی ہیں، مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جن اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا بشریٰ بی بی ان سب سے محفوظ ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل اور نیب کے عقوبت خانے میں جن حالات میں رکھا گیا یہ سب بشریٰ بی بی کی خواہش پر تھا، مریم نواز  نے جیل کی سختیاں برداشت کر لیں لیکن کبھی عورت کارڈ استعمال نہیں کیا تھا، بشریٰ بی بی توشہ خانہ کے تحائف چوری کرنے اور 190 ملین پاؤنڈ کی بندر بانٹ کرنے کے جرائم میں جیل میں قید ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ان دونوں میاں بیوی کو جیل میں جو سہولیات میسر ہیں ایک عام شہری اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی وی آئی پی انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں، آپ اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لئے روز اپنی گندی زبان سے مریم نواز کا نام مت لیا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے