اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا

01 Oct 2024
01 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس سی او اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وزراء اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا گیا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا۔

اجلاس میں ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آج ہی دورۂ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچے ہیں، شہباز شریف نے 3 دن قبل امریکا سے واپسی پر لندن میں قیام کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے