اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع

30 Sep 2024
30 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔

عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا، 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 16 میڈیکل کالجز اور 131 گریجویٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گا۔

ہونہار سکالر شپ لمز، فاسٹ، کامسٹ، نسٹ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور 7 مزید ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ کو دیا جائے گا، ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 8 سال میں 130 ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے، ہونہار سکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4 سالوں میں ایک لاکھ 20 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے، طلبہ Honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے مریم نواز شریف کا کہنا تھا اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ہونہار سکالرشپ پروگرام کا آغاز اہم سنگ میل ہے، ہونہار سکالرشپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا ہونہار سکالر شپ پروگرام اعلیٰ تعلیم کے لئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹوں کو ختم کرے گا، ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب پورے کرے گا، نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے