اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.60 قیمت فروخت : 38.67
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.65 قیمت فروخت : 281.15
  • یورو قیمت خرید: 319.46 قیمت فروخت : 320.03
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.10 قیمت فروخت : 373.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.15 قیمت فروخت : 179.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.77 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.82 قیمت فروخت : 74.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.94 قیمت فروخت : 77.07
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.12 قیمت فروخت : 919.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 359700 دس گرام : 308400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329723 دس گرام : 282698
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3470 دس گرام : 2978
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمان کو بلا مقابلہ جے یوآئی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

29 Sep 2024
29 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کا پانچ سال کیلئے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی (ف) ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے جے یو آئی (ف) کے صدر کی حیثیت سے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا، ملک میں پارلیمان کی بالادستی کے قیام میں مولانا فضل الرحمان کا انتہائی اہم کردار ہے۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جمیت علمائے اسلام (ف) ملک میں جمہوریت کی بالا دستی اور فروغ کے لیے بہترین کام کرے گی۔

اعلامیہ میں محمد  شہباز شریف کا مزید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت اور وژن بلاشبہ جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف لے جائے گی، وزیر اعظم  نے مولانا غفور حیدری کو بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے