28 Sep 2024
(لاہور نیوز) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے پول کو ایک مرتبہ پھر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز و دیگر کی سکیورٹی کیلئے 76 نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، اکسٹھ کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
پارلیمانی سیکرٹریز اور کابینہ کے لئے 29 ٹویوٹا کرولا الٹس خریدی جائیں گی، موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزراء کی سکیورٹی کیلئے بھی گاڑیاں درکار ہیں۔
کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سفارشات پر نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی، گاڑیوں کے لئے فنڈز سپلیمنٹری گرانٹ سے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔