اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز کی سکیورٹی کیلئے 76 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

29 Sep 2024
29 Sep 2024

(لاہور نیوز) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے پول کو ایک مرتبہ پھر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

فیصلے کے مطابق صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز و دیگر کی سکیورٹی کیلئے 76 نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، نئی گاڑیاں 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے خریدی جائیں گی۔

پارلیمانی سیکرٹریز اور کابینہ کے لئے 29 ٹویوٹا کرولا آلٹس خریدی جائیں گی، موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزرا کی سکیورٹی کیلئے بھی گاڑیاں درکار ہیں۔

کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سفارشات پر نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی، گاڑیوں کے لئے فنڈز سپلیمنٹری گرانٹ سے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے