اپ ڈیٹس
  • 299.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کارکن آپے سے باہر، پولیس پر پتھراؤ، ہوائی فائرنگ، 20 سے زائد گرفتار

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے کارکن پھر آپے سے باہر ہوگئے، لاہور گلبرگ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔

تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچایا، پولیس نے پی ٹی آئی کے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار کارکنوں کو قیدی وین میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ہونے والے پولیس کریک ڈاؤن کے بعد مشتعل افراد نے منی مارکیٹ سڑک کو بند کر کے ٹائر نذر آتش کئے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر بھی پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں شیشے ٹوٹ گئے۔

دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گلبرگ اوریگا سنٹر کے قریب ایک پولیس موبائل معمول کی چیکنگ کے لئے موجود تھی کہ اس دوران چند مشتعل افراد نے کار سرکار میں مداخلت کی اور مزاحمت بھی کی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے