اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کی جلسہ کرنے کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہورنیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے فیصلہ جاری کیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ڈپٹی کمشنر آج شام پانچ بجے تک قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرے ۔فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر سختی سے قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرے ، ڈپٹی کمشنر آج فریقین کے جوابات سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے کے متن میں لکھا کہ عدالت درخواست کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے، عدالت جلسہ روکنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہے۔یاد رہے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت دیگر نے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے