اپ ڈیٹس
  • 299.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کا کریک ڈاؤن، 2 روز میں پی ٹی آئی کے 80 سے زائد کارکنان گرفتار

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہور نیوز) پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 روز میں 80 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کارکنوں کو گھروں، دکانوں اور ڈیروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا، پولیس نے شاہدرہ،کوٹ لکھپت، مناواں، کینٹ ، ہربنس پورہ سے ورکرز کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے 42 رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر بند کروانے کے لئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا، مراسلہ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جانب سے بھجوایا گیا۔

پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن، مہر واجد، وقاص امجد اور ندیم بارا سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں، فہرست میں خواتین ورکرز کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں شامل افراد افواج پاکستان کیخلاف انتشار پھیلاتے ہیں، لوگوں کو نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی ترغیب دیتے ہیں، ان افراد کی وجہ سے لاء اینڈ آرڈر کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے اس لئے  ان کے 90 یوم کے لئے نظر بندی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے