اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی 21 ستمبر تک پاکستان میں رہے گی، چار روزہ ٹور میں ٹرافی کو لاہور سے ملتان پہنچایا جائے گا، ملتان سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز میچ کے دوران ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔

اس کے بعد 19 ستمبر کو ٹرافی فیصل آباد پہنچائی جائے گی جہاں اسے دو روز رکھا جائے گا، چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ کے دوران ٹرافی سٹیڈیم میں موجود رہے گی، اگلے روز ٹرافی کو فیصل آباد کے مختلف تاریخی مقامات پر  لے جایا جائے گا۔

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی 21 ستمبر کو دبئی واپس چلے جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے