17 Sep 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے مرکزی جلوس برآمد ہو گئے۔
لاہور میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس ریلوے سٹیشن سے نکالا جا رہا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے چھوٹے بڑے جلوس بھی اس مرکزی جلوس میں شامل ہو رہے ہیں۔
مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں برانڈرتھ روڈ، سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہو گا۔
جلوس سے قبل ریلوے سٹیشن کے باہر رنگارنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، حاضرین کو قومی رضا کاروں نے سلامی پیش کی۔