اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کا چیف جسٹس کی مدت میں توسیع کا مشن، فضل الرحمان کا تعاون سے انکار

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) جمعیت علمائے اسلام نے صرف چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جےیو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے،  رات گئے وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان  کو آگاہ کیا اور تعاون کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ترمیم کے حوالے سے مثبت جواب نہیں دیاگیا تاہم سربراہ جے یو آئی نے ایک بار پھر فرد واحد کے لئے قانون سازی کو مسترد کر دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے  ملاقات میں عدالتی اصلاحات لانے پر زور دیا اور حکومتی وفد کو عدالتی اصلاحات کا پیکیج لانے کی تجویز دے ڈالی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے