اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے قرض بلاسود ہے، عظمیٰ بخاری

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے قرض بلاسود ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ماہانہ 14 ہزار روپے قسط رکھی گئی ہے، اس قرض کی ادائیگی 7 سال میں ہو گی، اپنا گھر ہر انسان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے، پنجاب میں بڑی تعداد میں لوگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے اپلائی کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز اپنی چھت اپنا گھر پروگرام لائیں، تمام پروگرامز کی فنڈنگ اور تفصیلات کے بعد اعلان ہوتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا 78ہزار سے زائد لوگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، بینکس اور دیگر ادارے ایسے پروگرام کیلئے سروس چارجز لیتے ہیں، پنجاب حکومت سروسز چارجز اور ٹیکس خود ادا کرے گی، اس پروگرام میں 2 لاکھ 40 ہزار کالز آ چکی ہیں۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا اس پروگرام کیلئے قرضوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز ہر ماہ اس پروگرام کی خود بیلٹنگ کریں گی، دیکھا جائے گا کہ وہ افراد شامل نہ ہوں جو فتنہ فساد یا مقدمات میں نامزد ہیں۔

 وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا صوبوں کے وزیراطلاعات نہار منہ سویرے سویرے مخالفین کے خلاف بیان جاری کرتے ہیں، باقی صوبے وزیراعلیٰ مریم نواز کو کاپی کرتے ہیں، مریم نواز نے سارے صوبوں کو یاد کرایا کہ روٹی کی قیمت کم کرنی چاہئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایئر ایمبولینس پر بھی تنقید کی گئی، مخالفین نے پھر کہا کہ ہم بھی ایئر ایمبولینس لائیں گے۔

انہوں نے کہا پٹرول کی قیمت کم ہوئی تو تاریخ میں پہلی بار کرائے بھی واپس کروائے گئے، دوسرے صوبوں میں کرائے کم نہیں ہوئے، دوسرے صوبے نقل کرتے ہیں اور مانتے بھی نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے