اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختار بنائیں گے، مریم نواز

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں کو قابل قدر ہنرمند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، نوجوانوں کو سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ دی جائے گی، انٹرن شپ اور آئی ٹی سکلز کے لئے نوجوانوں کے کورسز میں داخلہ کا پراسیس میرٹ بیسڈ ہو گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، ہنرمند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں، عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے