اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی توسیع کے خواہشمند نہیں: اعظم نذیر تارڑ

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کسی توسیع کے خواہشمند نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس قاضی فائز عسٰی سے میری اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا کہ انہیں توسیع میں دلچسپی نہیں، اس قسم کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں درست نہیں تاہم میری میڈیا کے دوستوں سے بھی گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں۔

اعظم نذیر تارڑ  نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے