اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز،بیرسٹر گوہر علی، سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ کیا،  پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات سے ارکان کواعتماد میں لیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی نے تمام ارکان اسمبلی کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں، آئین میں ترمیم اور عدلیہ سے متعلق کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی ارکان اسمبلی میں ایسی قانون سازی پر ووٹ نہیں کرے گا، تمام ارکان کو 63 اے کے مطابق ہدایات جاری کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے