اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی لاہورایئرپورٹ پرکارروائی، منشیات سمگلنگ میں ملوث غیرملکی باشندہ گرفتار

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے لاہورایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ میں ملوث غیرملکی باشندہ گرفتارکرلیا۔

حکام کے مطابق نائیجیرین باشندےکےپیٹ سے38 کوکین بھرےکیپسولز برآمد کیے گئے، کیپسولز سے مجموعی طور پر 608 گرام کوکین برآمد ہوئی ۔

اے این ایف حکام کابتانا ہے کہ ملزم نائیجیریا سے براستہ دبئی لاہور پہنچا ، غیر ملکیوں میں نائیجیرین باشندوں کی گرفتاریاں سب سے زیادہ عمل میں آئی ہیں، 2023 میں 10 مقدمات درج اور 10 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار جبکہ 4.811 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

رواں سال 7 کارروائیوں میں 8 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر کے 11.420 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے