اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الٰہی کی پی سی ایل میں نام شامل کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا 30 اگست کو کیس کی سماعت کریں گے، درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یوکے کے لیے جانا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے