اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آڈیو لیک کا معاملہ: مقابلے میں مارے جانیوالے احسن شاہ کی بیوی اور دیگر پر مقدمہ درج

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث احسن شاہ کی آڈیو لیک کے معاملہ پر احسن شاہ، اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احسن شاہ کی آڈیو لیک کے معاملے پر انسپکٹر شکیل بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ احسن شاہ، اس کی بیوی کے علاوہ طیفی بٹ اور گوگی بٹ کے خلاف بھی درج کیا گیا۔

مقدمہ دھمکیوں اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو گوگی بٹ اور طیفی بٹ نے احسن شاہ کے ذریعے قتل کروایا تھا۔

خیال رہے کہ احسن شاہ کو ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کے قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا، دوران حراست ملزم پولیس سے مبینہ مقابلے میں مارا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے