اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 21 دہشتگرد جہنم واصل, 14 اہلکار شہید

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 21 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ کارروائیوں کے دوران 14 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 اگست کی رات کو دہشت گردوں نے بلوچستان میں کئی کارروائیوں کی کوشش کی، جس کا مقصد دشمن طاقتوں کے ایما پر ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان میں امن اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں متعدد شہریوں کی شہادت ہوئی، موسیٰ خیل میں دہشت گردوں نے ایک بس کو روکا اور بلوچستان میں روزگار کرنے والے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کی اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ان کارروائیوں کے دوران وطن کے 14 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے 10 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے