اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حساس مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی حفاظت کا معاملہ، آئی جی پنجاب کو مراسلہ جاری

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) حساس مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے آئی جی پنجاب کو اہم مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز اور ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے عملے کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، چیک پوسٹوں، ناکوں پر تعیناتی اور چھاپے یا سکیورٹی آپریشن کے دوران پولیس اہلکار مکمل سیفٹی گیئر استعمال کریں۔

مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ خطرات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کے سر، گردن اور چھاتی کو خاص طور پر مناسب حفاظتی سامان سے محفوظ بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے