اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلوچستان میں دہشتگردی، تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کیساتھ سامنے لائیں گے: محسن نقوی

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ تخریب کاری کے یہ واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے ، دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں ، امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے دہشت گردی کے واقعات میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست دے سکتا ہے تو یہ بھول ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے