اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے۔

،درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی کے سرٹیفکیٹ منظور کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کی فیصلے پر ابہام ہونے کا جواب بھی عدالت عظمٰی میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے