اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس : عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمعہ کو طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عافیہ صدیقی کے وکیل مسٹر سمتھ نے اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کروا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کی امریکی حکام کو حوالگی پر دو سوالات کے جواب طلب کر لئے ، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی سوالات پر مفصل رپورٹ دیں میں آج آرڈر نہیں کر رہا۔

عدالت نے وزارت خارجہ کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ بھی اپنے آفس کا تفصیلی جواب دیں ورنہ سب کو یہاں بٹھا دونگا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ جمعے تک کا وقت ہے مفصل رپورٹ دیں۔

عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کی واپسی کی کنجی حکومت پاکستان کے پاس ہے ، نومبر سے پہلے حکومت ہماری مدد کرے جو بائیڈن حکومت کے ہوتے ہوئے عافیہ کا معاملہ حل ہونا چاہئے ، نئی امریکی حکومت کے آنے کے بعد معاملہ التواء کا شکار ہو جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمعے کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے