اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بھاٹی گیٹ میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی کال موصول ہوئی، کالر کے مطابق بچی گلی میں کھیل رہی تھی، ملزم اسے بھلا پھسلا کر اپنے گھر  لے گیا، والدین نے تلاش شروع کی تو گھر سے شور سنائی دیا جہاں ملزم بچی سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر والدین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے