اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ: دوبارہ گنتی کیلئے نتائج مرتب ہونے سے پہلے آر او کو درخواست دینا لازم قرار

25 Aug 2024
25 Aug 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے این اے 97 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلہ تحریر کیا، فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے نتائج مرتب ہونے سے پہلے ریٹرننگ افسر (آر او) کو درخواست دینا لازم ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نہیں دکھا سکے کہ انہوں نے بروقت ایسی کوئی درخواست دی، این اے 97 کا کیس 12 اگست کو تین حلقوں پر سنائے گئے کیس سے مختلف ہے، عدالت نے قرار دیا کہ علی گوہر کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے