اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

26 تا 29 اگست پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(لاہور نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 26 سے 29 اگست کے دوران پنجاب اور سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ کے کچھ علاقوں میں مختصر دورانیے میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے پوٹھوہار ریجن، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں 26 سے 29 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان کے ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے