اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کی ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا اور کچے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی، انہوں نے زخمی اہلکار وسیم ارشد ، بلال ، فاروق ، نبیل شہزاد، زاہد، سعید، محمد ایوب کیلئے صحت یابی کی دعا بھی کی۔

مریم نواز شریف نے زخمی جوانوں کے والدین اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ڈاکٹر اور سٹاف کی بھی بات سنی اور مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر زخمی سپاہی بلال کا کہنا تھا کہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہو کر پھر مقابلہ کریں گے، امن دشمنوں سے لڑتے رہیں گے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلال کو شاباش دی اور اسے قابل فخر قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں کی مانند ہیں، ان کی تکلیف کو اپنی پریشانی سمجھتی ہوں، حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ، ایڈیشنل آئی جیز، پولیس اور انتظامی حکام بھی ہمراہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے