اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معاشرے کو تقسیم کرنیوالے خود تقسیم کا شکار ہیں، عطا تارڑ

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے معاشرے کو تقسیم کرنیوالے خود تقسیم کا شکار ہیں۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کئی حصوں میں تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے، علیمہ خان  نے بشریٰ بی بی کے بیان کو جھوٹا قرار دیا، پارٹی پر قبضے کی جنگ میں آپ ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ  نے کہا بشریٰ بی بی کی کوشش ہے کہ پارٹی پر ان کی گرفت مضبوط ہو، تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا بشریٰ بی بی ہمدردی کے لئے جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلا رہی ہیں، تحریک انصاف میں کئی سال سے ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے