اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کر دیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر شیر جوانوں کو تمغہ شجاعت دیا جائے گا، اس ضمن میں ہم نے سفارش کر دی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے ان کا عبرتناک و برا انجام ہو گا، یہ پاکستان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے، وفاقی حکومت تمام تر معاونت فراہم کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے