اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کا تحریری حکم جاری کر دیا

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کیے گئے، عدالت نے اٹارنی جنرل کو 30 اگست کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔

جسٹس شکیل احمد نے کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق حصوں کا فیصلہ دے دیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ممبر بنچ کے فیصلے کو پارلیمنٹ ایکٹ میں ترمیم کر کے ختم نہیں کر سکتے، استدعا ہے کہ ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے