اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں شادمان پولیس نے واردات ناکام بنادی،ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(ویب ڈیسک) شادمان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنا کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دوران کارروائی اچھرہ قبرستان سے 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کیا گیا، ملزمان اچھرہ و گردونواح میں ریکی کرتے اور موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ایس پی ماڈل ٹاون کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 2 موبائلز، 21 ہزار نقدی اور پستول برآمد ہوئے ہیں، ملزمان چوری ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ  نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے  انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے