اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں تعینات پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اضلاع کے سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت ایس ایس پیز کے علاوہ کسی افسر کو مسلح گارڈ بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی، ان افسران کے علاوہ کوئی افسر یا اہلکار مسلح نہیں رہے گا۔

مراسلہ سی سی پی او لاہور،آر پی او، سی پی او راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو ارسال کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں بھی پولیس افسران اور فورس کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے،صرف مجاز افسران سی پی اوز، ایس ایس پیز اضلاع کے ڈی پی اوز اپنے ہمراہ مسلح پولیس گارڈ رکھنے کے مجاز ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے