اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: 51 پی ٹی آئی کارکنوں کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 51 کارکنوں کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست تحریک انصاف کے رہنما یوسف وائیں کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے اسلام آباد جاتے ہوئے تمام کارکنوں کو حراست میں لیا، گرفتار افراد کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہیں۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے تمام کارکنان پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب بھی نہیں ہیں، تمام کارکنان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا جائے، استدعا ہے کہ تمام گرفتار کارکنان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے