اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے حکومت پنجاب کی ہدایات پر سیکیورٹی پر تعینات نفری واپس بلا  لی گئی ہے۔

جاوید اقبال کو ٹریفک پولیس کا ایک پائلٹ، سیکورٹی کے لیے ایک گاڑی اور چار پولیس اہلکار فراہم کیے گئے تھے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے فوری تمام نفری واپس منگوا کر پولیس لائنز رپورٹ کروا دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے