اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی مزید بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، خطہ پوٹھوہار، بالائی، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا میں کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے