اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ایچ اے کا شہر کے مختلف مقامات پر کمرشل نرسریز بنائے گا منصوبہ

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) پی ایچ اے کا شہر کے مختلف مقامات پر کمرشل نرسریز بنانے کا منصوبہ سامنے آ گیا، ریس کورس باغ میں لاہور کی دوسری بڑی کمرشل نرسری بنائی جائے گی۔

پی ایچ اے نے کمرشل نرسری بنانے کے لیے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا، جیلانی باغ کمرشل نرسری میں فینسی، نایاب اور مہنگے پودوں کی شجرکاری کی جائے گی۔

نرسری میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور پودے، شربز، اور دیگر دیدہ زیب پھول فروخت کیے جائیں گے ۔ پودے باغبانی کے شائقین افراد اور پرائیویٹ سیکٹر کو رعائتی نرخوں پر فروخت کیے جائیں گے ۔

 پی ایچ اے کی جانب سے اس سے قبل گلبرگ میں کمرشل نرسری تعمیر کی گئی ہے ۔ گلبرگ کمرشل نرسری میں زینیا، کاسموس، موتیا اور گلاب کے پھول فروخت کئے جا رہے ہیں۔

ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ ریس کورس نرسری کا قیام ریونیو میں اضافہ کے لیے بنائے گئے منصوبہ کا حصہ ہے،

 ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق پی ایچ اے نے گزشتہ مالی سال اڑھائی ارب کا تاریخی منافع حاصل کیا تاہم موثر حکمت عملی کے تحت پچھلے سال گزشتہ اہداف سے دوگنا ریونیو حاصل کیا گیا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے