اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

برطانیہ میں فیک نیوز پھیلا کر ہنگاموں کا سبب بننے والا ملزم لاہور سے گرفتار

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) برطانیہ میں فیک نیوز پھیلا کر ہنگاموں کا سبب بننے والا ملزم لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے ڈیفنس سے ایک شخص فرحان آصف کو حراست میں لے لیا، فرحان آصف کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

فیصل کامران کے مطابق فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم کے لیے کام کرتا ہے، فرحان آصف پر برطانیہ میں تین بچیوں کے قاتل کی شناخت کی فیک نیوز دینے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق فرحان آصف کی جانب سے دی گئی فیک نیوز کے باعث برطانیہ میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شمال مغربی علاقے ساؤتھ پورٹ میں ایک ڈانس کلب میں ہونے والے چاقو کے حملے میں تین لڑکیاں ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئی تھیں۔

مذکورہ وقوعہ کے بعد سوشل میڈیا پر چینل 3 ناؤ ( Channel3Now ) کے نام سے ایک ویب سائٹ نے فیک نیوز پھیلائی کہ ڈانس کلب پر ہونے والے حملے میں ملوث حملہ آور مسلمان پناہ گزین ہے جس کا نام علی الشکاتی ہے۔

اس خبر کے بعد انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے عناصر نے فسادات اور پرتشدد مظاہرے شروع کیے تھے۔

بعد میں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی اور برطانوی میڈیا نے اپنی تحقیقات میں پتہ چلایا کہ Channel3Now کے نام سے ویب سائٹ لاہور سے چلائی جارہی ہے جسے فرحان آصف چلا رہا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے