اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے 40 سالہ شخص قتل، 3 افراد زخمی

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) جنوبی چھاؤنی میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40 سالہ اقبال جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اقبال نامی شخص کو معمولی تلخ کلامی پر تین افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اقبال ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے دیگر زخمیوں غلام مصطفی، عاقب اور محمد احمد کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے بارہ بتائی جاتی ہے۔

اے ایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ بجھوا کر پولیس سمیت فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں اور غلام مصطفی کی مدعیت میں نامزد ملزمان فرمان، فرخ اور نوید بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 اے ایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے