اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کے غیر ملکیوں سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی میڈیا ڈویژن پر چھاپے کےدوران ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کے غیر ملکی شخصیات سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے موبائل فون فرانزک کے دوران غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا ہے، رؤف حسن اور بین الاقوامی جریدے انٹر سیپٹ کے صحافی رائن گرم واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں میں تھے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ رؤف حسن اور رائن گرم کا باقاعد ہ رابطہ جنوری 2024 میں ہوا، رائن گرم نے 8 جون کو رؤف حسن سے بانی پی ٹی آئی کے 15 مئی کو لکھےمواد کی تصدیق چاہی، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف آرٹیکلز اسی مدت میں لکھے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رؤف حسن کی جانب سے رائن گرم کو 21 جنوری کے ورچوئل جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے، رائن گرم نے نو اگست2023 کو سائفر کو بنیاد بنا کر ایک آرٹیکل تحریر کیا، رائن گرم نے سائفر کو بنیاد بنا کر لکھے آرٹیکل میں پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے